پیپلزپارٹی کے بعد نون لیگ بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے بعد نون لیگ نے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی بھر لی ، پی ڈی ایم قیادت کو مشورہ دے ڈالا کہ حکومت کیلئے میدان خالی نہ چھوڑیں، استعفے سینیٹ الیکشن کے بعد دیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے یک طرفہ فیصلوں پر ن لیگ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی بھرلی ۔ مولانا فضل الرحمن بھی شہبازشریف اور محمدعلی درانی کی ملاقات پر ناراض ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں دوٹوک باتیں ہوں گی۔