Thursday, September 19, 2024

پیپلزپارٹی کو سندھ میں گرینڈ الائنس سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت بیگناہ یوسف کو دہشتگرد قرار دینے پر معافی مانگے: یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی کو سندھ میں گرینڈ الائنس سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت بیگناہ یوسف کو دہشتگرد قرار دینے پر معافی مانگے: یوسف رضا گیلانی
April 3, 2016
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا مؤقف درست ثابت ہوا۔ ان کی جماعت کو سندھ میں گرینڈ الائنس سے کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت بے گناہ یوسف کو دہشت گرد قرار دینے پر معافی مانگے۔ ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت جنوبی پنجاب میں پنجابی طالبان کی موجودگی سے پریشان ہے۔ نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں کی مشاورت سے شروع ہوا تاہم فوجی آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کا مستقل علاج نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف ہیں۔ ہم نے ڈکٹیٹرز کی ترامیم ختم کر کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔ آئین کے دائرہ کار کے اندر رہ کر ہی اپوزیشن کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو خود بھی کرکٹ کا شوق ہے، اسی لئے وہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو انقلابی لیڈر تھے، جو ملک میں حقیقی تبدیلی لائے اور غریب طبقہ کو شناخت دی۔