پیر مہر علی شاہ کے عرس کی دو روزہ تقریبات کا اختتام
اسلام آباد(92نیوز)پیر مہر علی شاہ کےاکیاسویں عرس کی دو روزہ تقریبات کا اختتام ہو گیا ، ہر سال انتیس صفر کو پیر مہر علی شاہ کا عرس گولڑہ شریف میں منایا جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پیر مہر علی شاہ کے اکیاسویں عرس کی تقریبات اسلام آباد میں گولڑہ شریف میں اختتام پذیر ہوگئیں ، دوسرے دن کی تقریبات میں اختتامی دعا کی گئی جبکہ مزار کی چادر پوشی اور گل پاشی کی رسم ادا کی گئی۔
اس موقع پر محفل سماع کی خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے زائرین نے شرکت کی اس موقع پر زائرین کیلئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔