پیرس میں کلاسک کار میلہ سج گیا
پیرس ( 92 نیوز ) فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں 43 ویں سالانہ کلاسک کار شو کا آغاز ہو گیا ۔
اس منفرد شو میں ملک کے مختلف حصوں سے آئے کلاسک کار مالکان اور کلبز نے تقریباً 600 کلاسک گاڑیوں کے ساتھ شرکت کی ہے ۔
ہزاروں لوگ ان منفرد کاروں کو دیکھنے کیلئے پہنچے اور گاڑیوں کا خوب جائزہ لیا۔
یہ میلہ 11 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔