پیرس موٹر شو میں لیگو سے بنی گاڑی کی دھوم
پیرس( 92 نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ موٹر شو جاری ہے ، جس میں لیگو سے بنی گاڑی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
یہ لگژری کار بگاٹی شیرون کی ہو بہو نقل ہے ، ہزاروں بلاکس سے بنی اس گاڑی کا وزن 1500 کلوگرام ہے جبکہ یہ تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔
اس مقصد کیلئے گاڑی میں دو ہزار تین سو مشینز نصب کی گئی ہیں ۔