Friday, September 20, 2024

پیرس: مختلف ممالک کے فیشن ڈیزائنرز کی میرج ثقافت کی نمائش کی  

پیرس: مختلف ممالک کے فیشن ڈیزائنرز کی میرج ثقافت کی نمائش کی  
February 21, 2018

پیرس (92 نیوز) خوشبووں کے شہر پیرس کے نواحی علاقے اوبر ویلئے میں مختلف ممالک کے فیشن ڈیزائنرزنے اپنے اپنے ممالک کی میرج ثقافت کی نمائش کی۔

رنگا رنگ تقریب میں جہاں ملبوسات کی نمائش کی گئی وہیں شادی کے موقع پر استعمال ہونے والے کلچرل سازوسامان سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔ وی آئی پی گاڑیاں اور شیشے کے برتن بھی نمائش میں رکھے گئے تھے۔

اس موقع پر مختلف ممالک کے ملبوسات پہن کر شوخ و چنچل ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کر کے دل موہ لئے۔

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نمائش کے شرکا نے تقریب کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان کی جانب سے بھی ملبوسات پیش کیے گئے اور پاکستانی ملبوسات کی ماڈلز نے بہترین انداز میں نمائش کی ۔