Thursday, September 19, 2024

پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بھارت سے مکمل تعاون کر رہے ہیں : پاکستانی ہائی کمشنر

پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بھارت سے مکمل تعاون کر رہے ہیں : پاکستانی ہائی کمشنر
March 8, 2016
ممبئی (92نیوز) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت مذاکرات کے لیے پرامید ہیں اور اگر انہیں کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو اس سے انہیں کوئی پریشانی نہیں۔ آئی ایس آئی پاکستان کا معتبر ادارہ ہے جس پر تمام پاکستانیوں کو فخر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے امریکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کے لیے پرامید ہیں۔ انہیں اگر کوئی آئی ایس آئی کا ایجنٹ سمجھتا ہے تو یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں۔ آئی ایس آئی پاکستان کا ایک معتبر انٹیلی جنس ادارہ ہے جس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا علم نہیں تاہم ملاقات کے لیے پرامید ہوں۔ دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ پٹھان کوٹ حملے کے خلاف ایف آئی آر بھارت سے ملنے والی معلومات کے بعد درج کی گئی پاکستان اس واقعے کی تحقیقات میں بھارت سے مکمل تعاون کر رہا ہے۔