پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(92نیوز)پولنگ ختم،عوام کی موجیں بھی ختم ،حکومت نے پٹرول بم گرا دیا ،پٹرول 2.50روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.75روپے فی لٹر مہنگا جبکہ مٹی کا تیل، ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل مہنگا نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی حکومت نے عوام کے ارمانوں کو ٹھنڈا کرتے ہوئے پٹرول بم گرادیا ہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے، ہائی اسپیڈ کی قیمت میں پونے1.75 روپے فی لٹر اضافہ جبکہ مٹی کا تیل، ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ۔