پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے 2مجرموں کی پھانسی روک دی گئی
جہلم، میانوالی(92نیوز)پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے دو مجرموں کی پھانسی صلح کے بعد روک دی گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے دو مجرموں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہےکیونکہ مقتولوں کے لواحقین نے قاتل کو معاف کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ جہلم کے فرمان علی نے دو ہزار دو میں اپنی ساس اور سسر کو جبکہ میانوالی کےجا وید اقبا ل نے دو ہزار چار میں عبدالستار نامی شخص کو قتل کر دیا تھااور لیکن آج ان کو دی جانے والی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے ۔