پنجاب کی بیشترشاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر،گاڑیوں کی لمبی قطاریں
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب کی بیشتر شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثرہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔موٹروے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہے ۔
دوسری جانب ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو5گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،لاہور میں سرکاری اور نجی تعلیم ادارے کل بھی بند رہیں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔
لاہور میں دوسرے روز بھی موبائل فون سروس جزوی بند رہی۔ادھر سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ سرکاری اسکول کھلے رہیں گے ۔