Friday, September 20, 2024

پنجاب میں ’بیماری‘ موجود مگر ’بیمار‘ آپریشن کیلئے تیار نہیں : سراج الحق

پنجاب میں ’بیماری‘ موجود مگر ’بیمار‘ آپریشن کیلئے تیار نہیں : سراج الحق
March 31, 2016
لاہور (92نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیماری بھی موجود ہے مگر بیمار آپریشن کے لیے تیار کیوں نہیں۔ یہ ایک اور مسئلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آپریشن بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے، کسی خوشی یا موسم بہار میں آپریشن نہیں ہوتا۔ پنجاب میں بیماریاں بھی موجود ہیں اور علامات بھی موجود ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں ان کی جائیدادوں پر قبضے کیے جاتے ہیں اور کیس عدالتوں میں طویل عرصے تک چلتے ہیں ان کا فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کو چیمبر آف کامرس، بورڈ آف انویسٹمنٹ میں نمائندگی دے۔