پنجاب حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10لاکھ امداد کا اعلان
لاہور (92نیوز) پنجاب حکومت نے سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشت گردی کے المناک واقعے میں 72 افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے جن میں مرد، خواتین‘ بچے اور جوان بھی شامل ہیں۔
پنجاب حکومت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ سانحے کے شدید زخمیوں کو تین لاکھ روپے جبکہ معمولی زخمیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔