Thursday, September 19, 2024

پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال

پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال
December 3, 2018
لاہور(92نیوز) ہائیکورٹ کے علاقائی بینچز کے قیام کے مطالبے پر پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج جزوی  ہڑتال ہے ۔ پنجاب بھر میں وکلاء  عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے ۔ ہڑتال کے باعث جج صاحبان اپنے چیمبز میں ہی اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔ وکلاء برادری کی جانب سے ہائیکورٹ کے علاقائی بینچز کا دیرینہ مطالبہ اور تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے ۔ وکلاء برادری کی جانب سے تقریباً اڑھائی ہفتوں سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ۔