پمزاسپتال کی دوسری میڈیکل رپورٹ 92نیوز نے حاصل کر لی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کی دوسری میڈیکل رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی ، رپورٹ میں نوازشریف کوفی الحال جیل سے اسپتال منتقل نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے مختلف ٹیسٹ تجویز کر دیئے ہیں جب کہ نواز شریف کے خون کے نمونے پمز اسپتال پہنچاد یئے گئے ہیں ، پمز کی ٹیم کل نواز شریف کا جیل جا کر ایکو کرے گی، نواز شریف کی ایکو رپورٹ کے بعد ہسپتال منتقلی کا فیصلہ ہو گا۔