پشاور ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو راستے بند نہ کرنے کا حکم
پشاور ( 92 نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کو راستے بند نہ کرنے کا حکم صادر کر دیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اٹک تک کنٹینرز کے ذریعے کوئی راستہ بند نہ کیا جائے ۔
پشاور ہائیکورٹ میں شاہراہوں پر کنٹینرز رکھے جانے کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو اٹک تک کنٹینرز کے ذریعے کوئی بھی راستہ بند نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے آزادی مارچ کے شرکا کو بھی پر امن رہنے کی ہدایت کی ۔