پشاور میں زلمی کے سپورٹرز نے بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا
پشاور ( 92 نیوز)پشاور میں بھی عید کے مناظر دیکھے گئے ، بچے بڑے خواتین سبھی پشاور زلمی کی جیت کیلئے پر جوش نظر آئے ۔
شہر پشاور میں زلمی کے سپورٹرز نے بڑی اسکرینوں کا اہتمام کیا۔ نوجوانوں کیساتھ خواتین اور بچوں نے بھی میچ سے بھرپور لطف لیا ۔
اس موقع پر شہری جھومتے ،گاتے ،اور خوشیاں مناتے رہے ۔شہری ’’پشاور زلمی کے دیوانے‘‘ کے نعرے لگاتے رہے ۔