پشاور، سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد بھائیوں کو گرفتار کرلیا
پشاور ( 92 نیوز ) محکمہ انسداد دہشتگردی ڈی آئی خان نے دو دہشتگرد بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ دونوں بھائیوں نے 2015 میں پولیس مقابلے کے دوران 3 اہلکاروں کو شہید جب کہ تین کو زخمی کیا تھا ۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے ڈیرہ اسماعیل خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد بھائیوں کو دھر لیا ، کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔
سی ٹی ڈی نے ٹانک بس اڈے پر چھاپہ مارا اور دو بھائیوں اجمل اور جمال کو حراست میں لے لیا ، ملزمان پر الزام ہے دونوں نے 2015 میں پولیس پر فائرنگ کی تھی ، جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔
مقابلے میں دہشتگردوں کے دو ساتھی بھی مارے گئے تھے ، پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔