پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کا قذافی اسٹیڈیم ایک بار پھر آباد ہو گیا ہے ، پہلےایلیمینیٹر کیلئے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی ٹیمیں ہوٹل سے میدان میں پہنچ چکی ہیں ۔
ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل سے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا ، کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم پہنچنے پر زندہ دلان لاہور نے بھرپور خوش آمدید کہا ۔
اس وقت قذافی اسٹیڈیم میں خوشیاں اور روشنیاں اپنے عروج پر ہیں ۔ شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں ۔