پرویز مشرف نے اہلیان چترال سے ڈاکٹرامجد کو ووٹ دینے کی درخواست کر دی
چترال( 92 نیوز ) سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے چترال کو پاکستان میں اپنی منزل قرار دیتے ہوئے اہلیان چترال سے ووت کی درخواست کر دی ۔
اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویزمشرف نے چترال کے پولوگراؤنڈ میں منعقدہ انتخابی جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے چترالیوں سے ڈاکٹر امجد کو ووٹ دینےکی درخواست کی ۔
سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ انہیں چترال والوں سے پیار ہے، اپنے دور حکومت میں چترال کو کچھ دینے آتا تھا ، لیکن آج چترال والوں سے ووٹ مانگ رہا ہوں ۔
پرویز مشرف نے کہا کہ میں پاکستان آیا تو چترال میری منزل ہوگی ۔