پروڈکشن آرڈر دیگر اسمبلیوں میں ہے ہماری اسمبلی کے قانون میں نہیں، چودھری پرویز الہیٰ
ڈسکہ (92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا پروڈکشن آرڈر دیگر اسمبلیوں میں ہے ہماری اسمبلی کے قانون میں نہیں۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ڈسکہ میں تیس جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
پرویز الہٰی کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں چودھری پرویزالہٰی نے اجتماعی شادیاں کروانے کے اقدام کو قابل قدر قرار دیا۔
مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہے تو انکے دور حکومت میں کس کا گٹھ جوڑ تھا۔
چودھری پرویز الہٰی نے پروٹوکول کے بارے میں سوال پرکہا کہ ان کے پرٹوکول میں کوئی سرکاری گاڑی شامل نہیں۔