پاک فوج کی قومی شجرکاری مہم میں شرکت ، سرسبزو شاداب پاکستان مہم کا آغاز کر دیا
راولپنڈی (92 نیوز) سرسبزوشاداب پاکستان کے لئے پاک فوج بھی پیش پیش ہے۔ آج پاک فوج کے زیرانتظام ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ آج راولپنڈی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرینگے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں شجر کاری مہم میں پاک فوج بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔
عسکری ترجمان کے مطابق آج پاک آرمی کے زیر اہتمام ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ پورے موسم مون سون کے دوران 1 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔