پاک فوج کی راجگال ویلی میں فضائی کارروائی ،کئی دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (92نیوز)پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسزنے ستار کالے، راجگال ویلی اور نعرے نو میں فضائی کارروائیاں کی ہیں ۔ فضائی کارروائی میں کئی دہشتگردہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے جبکہ کارروائی افغان صوبے ننگر ہار سے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر کی گئی ہے۔