پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈورن مار گرایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈورن مار گرایا۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارتی جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر پر گرایا گیا۔
گزشتہ روز بھی پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انشا اللہ بھارتی ڈرون تک کو کنٹرول لائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔