پاک سر زمین پارٹی آج شہر قائد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
کراچی (92 نیوز) پاک سر زمین پارٹی آج شہر قائد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔
باغ جناح میں پی ایس پی کے جلسے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ 120 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کرلیا گیا۔ چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال جلسے سے خطاب کریں گے۔
جلسہ گاہ پہنچنے والوں کیلئے 3 مختلف مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، باغ جناح میں 3 بڑی اسکیرن بھی نصب کی گئی ہیں۔