پاکستان کے نامور اداکار نرالا کی کل 27 ویں برسی منائی جائے گئی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار نرالا کی کل 27 ویں برسی منائی جائے گئی، نرالا کا اصل نام سید مظفر حسین زیدی تھا وہ 8 اگست 1937 میں پیدا ہوئے۔ 1960 کی فلم اور بھی غم ہیں سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ فلم ارمان میں بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نرالا نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی فلموں میں سپیرن ، مسٹر ایکس،اور شرارت شامل ہیں۔ نرالا شاعری بھی کیا کرتے تھے ان کا قلمی نام نسیم لکھنوی تھا۔ وہ نو دسمبر1990 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔