پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت سمیت اہم شخصیات کی مبارکباد
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت سمیت اہم شخصیات نے مبارکباد دی۔
صدر مملکت عارف علوی نے قومی ٹیم کی فتح پر ٹویٹ کیا کہ مزہ آگیا، واہ واہ، جیت کا مزا آگیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کی مایوسی نیوزی لینڈ کو گراؤنڈ میں ہرا کر نکالی۔
Outstanding my dear Green Shirts. You continue with your winning spree and took your disappointment of NZ cancelled tour on the ground.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 26, 2021
Excellent performance by Haris Rauf with the ball & then Asif Ali with the bat at the end who made sure of our win.
مزا آگیا۔ واہ واہ pic.twitter.com/kcovLZXhqB
وزیراعظم عمران خان نے کہا شاندار کارکردگی پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا سورماؤں کے بعد کیویز بھی شاہینوں کا نشانہ بن گئے۔
Congratulations Team Pakistan. Bowling again was outstanding. A good team will analyse it’s mistakes when it loses. A great team does a thorough analysis of its game even when it wins.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 26, 2021
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شاباش پاکستانی کرکٹ ٹیم ۔ سابق صدر نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے قومی ٹیم کی فتح پر ٹویٹ میں کہا کہ سورماؤں کے بعد کیویز بھی شاہینوں کا نشانہ بن گئے، پاکستان زندہ باد۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جو کامیابی ملی ہے اس سے ثابت ہوا کہ کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے۔ شکریہ ٹیم پاکستان ،آپ کی کامیابیاں کروڑوں لوگوں کو خوشیاں دیتی ہیں۔ ورلڈچیمپئن پاکستان، ان شااللہ۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گرین شرٹس کو شاباش دی گئی اور کہا پاکستانی کرکٹ ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی ٹیم کی فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا پوری قوم کو شاہینوں پر فخر ہے۔ امید ہے قومی ٹیم ورلڈکپ اپنے نام کرکے وطن واپس لوٹے گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی قومی ٹیم کی جیت پر مبارک باد پیش کی اور کہا قومی ٹیم نے کیویز کو شکست دے کر قوم کو خوش کردیا ۔ قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو ہیں۔
مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی ٹیم کی فتح پر ٹویٹ کیا کہ جو شکست دے سکتے ہیں وہ سکیورٹی بھی دے سکتے ہیں ۔ نیوزی لینڈ پاکستان میں کھیل لیتا تو کچھ سیکھ جاتا ، قوم کو دوسری فتح مبارک ہو۔