پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن کامیاب
لاہور (92 نیوز) جگر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے خوشخبری آ گئی۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں جگر کی پیوندکاری کا پہلا کامیاب آپریشن ہو گیا۔
لیورٹرانسپلانٹ آپریشن سرجن ڈاکٹر فیصل ڈار نے کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں مریض اور لیور ڈونر دونوں صحت یاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغاز جگر کے مریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کرانے کے خواہش مند مریضوں کو اب لاکھوں روپے خرچ کر کے علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔