پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (92نیوز) دوہزار دس میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد پاکستان پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 18جولائی سے 15اگست تک کھیلے گی۔
پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے میچز کی سیریز چوبیس اگست سے چار ستمبر تک کھیلی جائے گی جبکہ آئرلینڈ کے ساتھ بھی دو ون ڈے کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ سے واحد ٹی ٹونٹی7ستمبر کو کھیلا جائے گا۔