پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی
لاہور (92 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا پاکستانی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے دسمبر میں دورہ کرے گی۔
https://twitter.com/BLACKCAPS/status/1293051574764281857?s=20
آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی ٹیمیں بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ چاروں کرکٹ بورڈز نے دورے کی تصدیق کر دی ۔ ٹیموں کے لیے بائیو سکیور ماحول کے انتظامات کر رہے ہیں ۔ نیوزی لینڈ پہنچنے پر ہر ٹیم کو چودہ روز قرنطینہ کرنا ہو گا۔