پاکستان کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کردیا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے جو انٹرنیشنل صحافی پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں وہ ویزا اپلائی کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کیا جائے گا، نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کےتحفظ کے پیش نظر کیا گیا۔