پاکستان پیپلزپارٹی کا پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ
لاہور ( 92 نیوز ) سیاسی گرما گرمی کے موسم میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب میں بھرپور جلسوں کا فیصلہ کر لیا گیا ، جلسوں سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سےمرکزی پنجاب کی بجائے جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی جائے گی ، اس سلسلے میںعوامی رابطہ مہم تیز اور رکنیت سازی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔