پاکستان میں 2018 کا آخری سورج ڈوب گیا،نیوزی لینڈ میں نئے سال کا پرنور استقبال
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان میں 2018 کا آخری سورج غروب ہو گیا ،کل 2019 کا سورج نئے سال کو لیکر طلوع ہو گا ۔
ملک بھر کی طرح لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں لاکھوں افراد سال 2018 کے آخری سورج کو الوداع کہنے کیلئے موجود تھے ، لوگوں نے ہاتھ ہلا کر ڈوبتے سورج کو الوداع کہا ۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے سال 2019 کا پرنور استقبال کیا گیا ۔
دنیا بھر میں نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے سورج طلوع اور غروب ہوتا ہے ۔ نیوزی لینڈ میں رات 11بجکر 59 منٹ کے بعد کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا اور پھر 12 بجے جس کیساتھ ہی نئے سال کو رنگ و نور سے خوش آمدید کہا گیا ۔
رات کے 12 بجتے ہی آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس سے آسمان رنگ ونور میں نہا گیا ۔