Thursday, September 19, 2024

پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
August 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے  کیلئے  مفتی منیب کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش ہو چکی ہے۔ نظر آنے کے روشن امکانات ہیں ۔ چاند نظر آیا تو عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی ۔ ادھر سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ذو الحج کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 20 اگست کو جبکہ عید الاضحی منگل 21 اگست کو ہوگی۔ وزارت حج کے ترجمان کے مطابق اس سال دنیا بھر سے تقریباً 20 لاکھ عازمین ارض مقدس پہنچیں گے۔ سیکڑوں پروازیں عازمین کو مملکت لائیں گی۔ سعودی عرب میں حج 2018 کے لئے آپریشنل پلان بھی تیار کر لیا گیا ۔ چودہ ہزار ملازمین کے علاوہ چار سو کے قریب گاڑیاں ڈیوٹی سرانجام دیں گی ۔