پاکستان سپر لیگ کا فائنل ، ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لئے شہر کی سڑکوں کوسجا دیا گیا
کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل تھری کے فائنل کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تصاویر بھی آویزاں کر دی گئیں ۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں انڈر پاسز ہو یا فٹ پاتھ سب ہی جگمگا رہے ہیں ۔ ٹیم کے راستوں کو خیر مقدمی پوسٹرز ، کھلاڑیوں کے اسٹیچوز اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔
ہر سو پاکستانی پرچموں کی بہار ہے ۔
کرکٹ کا نیشنل اسٹیڈیم میں واپس آنا خوش آئند بات ہے ۔
شہری بھی بہت پر جوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہیں ملا کیا ہوا، دوستوں کے بڑی اسکرین پر میچ کا مزہ لیں گے ۔