پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
لاہور (92نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ سنٹرل کنٹریکٹ میں تین کیٹگری اے ، بی اور سی کو رکھا گیا ہے۔ اے کیٹگری میںدو کھلاڑیوں عامر اشفاق اور بدر منیر کو رکھا گیا ہے۔
بی کیٹگری میں انیس جاوید، مسعود جام شامل ہیں۔ اعلان کردہ سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میںہارون خان، محمد وقاص، ساجد نواز‘ محمد ایاز، ادریس سلی، محمد جمیل، عرفان مجید، ذیشان عباسی، زاہد محمود‘ محسن خان، اسرار الحسن شامل ہیں۔ سنٹرل کنٹریکٹ جون دو ہزارسولہ تک کے لیے ہو گا۔