پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی 20 میں آج ٹکرائیں گے
ولنگٹن ( 92 نیوز ) شاہینوں نے ون ڈے کی شکست بھلا کر ٹی 20 سیریز پر نظریں جما لیں ۔ مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلوں کا آغاز کل سے ہوگا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی 20میں آج ولنگٹن کے میدان میں ٹکرائیں گے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ۔ پہلے معرکے میں دونوں ٹیمیں ولنگٹن کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہو گا ۔
چوتھے ایک روزہ مقابلے میں انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20 سیریز میں ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔
سرفرازالیون نےپے در پے شکتوں پر مرہم رکھنے کے لیے خوب پریکٹس کی ۔ کوچز نے کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کروائی ۔پلیئرز نے بھی غلطیوں پر قابو پانے کے لیے خوب جان ماری ۔
موجودہ عالمی ٹی 20 رینکنگ میں کیویز 126 پوائنٹس کیساتھ پہلے جبکہ پاکستان 124 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
گرین شرٹس کے پاس ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کا نادر موقع ہے ۔ قومی ٹیم سیریز دو ایک سے بھی اپنے نام کر لے تو پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی ۔