پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار ہے، مریم نواز کا ٹویٹ
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ سنگین خطرہ بن چکا جو باعث تشویش ہے۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1240600748628508672?s=20
مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے۔