پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھونے لگی، ایک دن میں سب سے زیادہ شیئرز کے کاروبار کا 16سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 16سال قبل فروری 2005میں ایک ارب 8 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 27.25 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا جس سے 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔