پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مندی کا سلسلہ جاری
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور مندی کا سلسلہ جاری ہے ، ہنڈریڈ انڈیکس 225 پوائنٹس کی کمی سے 34 ہزار کی حد گنوا بیٹھا ، عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتےاتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہےتیسرے روز ہنڈریڈ
انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی کمی آگئی مارکیٹ 33 ہزار 932 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 161 روپے پر بند ہوا اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 160 روپے 77 پیسے پر بند ہوا ۔
سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ ہوا ، فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 95 ہزار 800 روپے ہوگئی ،10گرام سونا 257روپے کے اضافے سے 82133روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ سونا 15ڈالر کے اضافے سے 1750ڈالر فی اونس ہو گئی ۔