Thursday, September 19, 2024

پاکستان آئے بین الاقوامی ریسلرز نے لاہور کی سیر کی اور شہریوں میں گھل مل گئے

پاکستان آئے بین الاقوامی ریسلرز نے لاہور کی سیر کی اور شہریوں میں گھل مل گئے
December 4, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان آئے بین الاقوامی ریسلرز نے لاہور کی سیر کی اور شہریوں میں گھل مل گئے۔ انہوں نے کہا اپنی فیملی میں آگئے۔ بین الاقوامی ریسلرز کے لئے بھی لاہور لاہور ہے۔ وہ کہتے ہیں لاہورانہیں بہت پسند ہے۔ بین الاقوامی ریسلرز شاہی قلعہ پہنچے اور شہریوں میں گھل مل گئے۔ میڈیا سے بات چیت میں پاکستانی نژاد برطانوی ریسلر بادشاہ خان نے کہا پاکستان پرامن ملک ہے۔ یہاں باہر سے ریسلر آرہے ہیں، انہیں یہاں کے لوگ اور کھانے بہت پسند ہیں۔ لاہور آنے والے ریسلرز میں بادشاہ خان کے علاوہ ،ٹائنی آئرن اور فرانسیسی خاتون ریسلر میلاسمیڈ شامل ہیں۔ ریسلرز کو خصوصی رکشوں رنگیلا میں بٹھا کر شیش محل کی سیر کروائی گئی۔