پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کے بھارت کو اقوام متحدہ میں منہ توڑ جواب پر منیر اکرم کا خراج تحسین
نیویارک (92 نیوز) پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کے بھارت کو اقوام متحدہ میں منہ توڑ جواب دینے پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کو اقوام متحدہ میں منہ توڑ جواب دیا، جس پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سفارتکار صائمہ سلیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہےـ
منیر اکرم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سفارتکار صائمہ سلیم ہماری ٹیم کے اہم ترین رکن ہیں۔ صائمہ سلیم نے بہترین انداز میں اقوام متحدہ میں جواب کا حق استعمال کیا۔ جنرل اسمبلی میں پہلی مرتبہ بریل کے استعمال سے جواب دیا گیا۔