پانی میں چلنے والی سائیکل تیار
نیوزی لینڈ ( 92 نیوز ) پانی میں چلنے والی کشتی، ہوائی جہاز یا کروز کا تو سب نے سنا ہوگا مگر پانی میں چلنے والی سائیکل بھی تیار کر لی گئی ہے ۔
نیوزی لینڈ میں کار ساز کمپنی نے ایسی ہی ایک انوکھی سائیکل بنائی ہے جو پانی پر چلتی ہے۔
بس آپ اس سائیکل پر سوار ہوں ، پیڈلز چلائیں اور واٹر رائیڈ کے مزے لیں۔