Thursday, September 19, 2024

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو پچھاڑ دیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو پچھاڑ دیا
March 8, 2016
لاہور (92نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو 14 رنز سے ہرا دیا۔ افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ افغان ٹیم نے اوپنر محمد شہزاد کے اکسٹھ اور کپتان اصغر ستانک زئی کے پچپن رنز ناٹ آوٹ کی بدولت پانچ وکٹوں پر ایک سو ستر رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم پانچ وکٹوں پر ایک سو چھپن رنز بنا سکی۔ اوپنر منسی اکتالیس اور کوئٹزر چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغان اوپنر محمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے دھرم شالا میں بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان جبکہ دوسرا میچ اسی جگہ شام سات بجے آئرلینڈ اور اومان کے درمیان ہو گا۔