ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز ، زمبابوے کی ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل ہو گی
ہرارے (92 نیوز) زمبابوے میں جاری ٹرائی سیریز کا آخری میچ آج ہو گا ۔ زمبابوے کی ٹیم آسٹریلیا کے مد مقابل ہو گی۔
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں زمبابوے اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی ۔
میزبان ٹیم پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے ۔
ایونٹ کا فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔
گرین شرٹس اور کینگروز ٹائٹل جیتنے کی جنگ لڑیں گے ۔
پاکستان کی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے جن میں دو میں میدان مارا جب کہ ایک میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔