ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : انتہاپسند ہندوؤں کی ایڈن گارڈن کی پچ بھی اکھاڑنے کی دھمکی
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی انتہاپسندوں کو دھرم شالا کے علاوہ کولکتہ میں بھی پاکستانی ٹیم کی آمد پسند نہیں ہے ۔
انتہاپسند ہندوؤں نے ایڈن گارڈن کی پچ بھی اکھاڑنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی گیارہ مارچ کو بھارت روانگی کا امکان ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج صبح گیارہ بجے کھلاڑیوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا ہے ۔