Friday, September 20, 2024

ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور

ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور
March 1, 2016
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ  ٹیم کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ڈھاکہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بلے باز اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کر پا رہے۔ میٹنگز میں سمجھانے کے باوجود کھلاڑی میدان میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاتے۔ ٹیم ون ڈے کی بجائے ٹیسٹ فارمیٹ میں اچھا پرفارم کرتی ہے۔  پاکستانی ٹیم ایونٹ میں بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ پانچ وکٹوں سے ہار گئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں یو اے ای کے خلاف  سات وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔