ٹیسٹ میچز میں تیزترین 200وکٹیں ، یاسر شاہ صرف 2قدم دور
ابوظہبی( 92 نیوز ) قومی اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچز میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ حاصل کرنے کے قریب ترپہنچ گئے ۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے 14 وکٹیں حاصل کر کے ٹیسٹ میچز میں کل 195 وکٹیں حاصل کیں ، انہیں تیسرے ٹیسٹ میں فقط 5 وکٹیں درکار ہیں جن میں سے یاسر شاہ 3 حاصل کر چکے ہیں ۔
اب یاسر شاہ تیز ترین 200وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ سے صرف دو قدم دور ہیں ۔