ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
فیروزوالا (92 نیوز) ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جان لے لی، فیروزوالہ امامیہ کالونی میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔
ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا، فیروزوالہ امامیہ کالونی میں ٹک ٹاک بناتے نوجوان جان سے ہاتھ دو بیٹھا۔
آصف نامی نوجوان ریلوےٹریک پر سامنے سے آتی ٹرین کے سامنے کھڑا ہوکر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ جان بچانا مشکل ہوگیا۔ ٹرین کی ٹکر سےآصف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ کے بعد ٹرین رک گئی اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ لاش کو پورسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔