ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی اداکارہ لیزلی جونز کو ہراساں کرنےپر متعدد اکاونٹس بند کردئیے
سان فرانسسکو (ویب ڈٰیسک)ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی اداکارہ لیزلی جونز کو ہراساں کرنےپر متعدد اکاونٹس بند کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے سائنس فکشن فلم ’’گھوسٹ بسٹرز ‘‘ کی اداکارہ لیزلی جونز کو ہراساں کرنےپر متعدد ٹوئٹر اکاونٹس مستقل طور پر بند کردئیے ہیں ۔ ٹوئٹر انتظامیہ نے یہ اقدام امریکی اداکارہ کی جانب سےاپنا اکاؤنٹ بند کرنےکے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔