ٹانک میں تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
ٹانک (92 نیوز) ٹانک میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ٹانک میں بنوں روڈ پر میدان کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرا ئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ کار سوار خاندان وانا سے بنوں جا رہا تھا۔
ریسکیو نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیا۔ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔